ایکس پاکستان بھر میں تاحال ڈاؤن، لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا

صارفین ایکس تک تاحال رسائی حاصل نہیں کر پارہے
0
85
twitter

مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر ) پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بند ہے جس سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

باغی ٹی وی : رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس بند ہے، صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

صارفین ایکس تک تاحال رسائی حاصل نہیں کر پارہے، جب بھی اسے لوڈ کیا جارہا ہے تو اسکرین پر ‘this site can’t be reached’ کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے ،نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ یہ خلل انتخابی دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بے چینی ، مظاہروں اور سینئر افسر کے استعفی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

سابق کمشنر راولپنڈی کو 25 کروڑ میں خریدا گیا،راجہ ریاض

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو بھی ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تعطل کا شکار ہو گئی تھی ۔

علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

چینی محققین نے لیبارٹری میں دنیا کا خطرناک ترین وائرس تیار کر لیا

Leave a reply