مزید دیکھیں

مقبول

ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے...

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں احتجاج کا سامنا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لندن میں...

سیالکوٹ پولیس کی ماہ فروری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے ماہ فروری...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

اوچ شریف: ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں...

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامورکی وزیر داخلہ سے ملاقات

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہوئی ہے

پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی،چینی ناظم الامور نے رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیاک پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینےاور چینی شہریوں کےلئے ویزا میں سہولیات دینے پراتفاق کیا گیا،

چینی شہریوں کی سکیورٹی فُول پروف بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا ،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا،

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور لازوال ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف چین کو پاکستان کا بہترین ، قابل بھروسہ دوست تصور کرتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت پاک چین تعلقات کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گی۔پاک چین دوستی خراب کرنے کی کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینگے۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریاست مکمل وسائل استعمال کررہی ہے۔وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں ؛بلخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ کاری ہے۔سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فُول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔دہشت گردی کے ایسے واقعات نہ ہوں؛ انکے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان کوارڈینیش کو موثر بنایا جاررہاہے۔

چینی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان حکومت کے انتہائی مشکور ہیں۔ کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے کی مکمل تحقیقات اور جلد سے جلد اصلی مجرمان تک پہنچنے کے خواہشمند ہیں۔پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔پاکستان کی ترقی میں چینی معاونت کا عمل جاری رہے گا۔ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بہترین تعلقات کی علامت ہے۔

کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan