ایک کروڑ فا لوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائن بنے گا۔

باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں جنت مرزا نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائنز بنے گا۔

جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ میں نے جاپان منتقل ہونے کی بات کیا کی ماشاءاللہ سے میرے پیارے بہن بھائیوں نے اتنا پیار دیا نا کہ مجھے خوشی سے ساری رات نیند نہیں آتی تھی-

ٹک ٹاک اسٹار نے طنزیہ کہا کہ کیا بات ہے آپ لوگوں کی پہلے خود ہی شہرت دیتے پیار دیتے ہیں پھر جب بندہ مشہور ہو جائے تو اُسے گرانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں –

اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیوں بھئی ایسا کیوں ہے-

جنت مرزا نے کہا کہ یا تو آپ لوگ کسی شہرت نہ دیں یا پھر ایسے اگلے بندے کو ڈپریشن کا مریض مت بنائیں-

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ’سوال و جواب‘ کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی تھی اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے دلچسپ جواب دیئے۔

ایک صارف نے جنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھاتھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی کیونکہ پاکستان پیارا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے-

جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

Shares: