بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے عامر خان کی طلاق پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاق ہو رہی ہے-
باغی ٹی وی : راکھی ساونت نے عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے حوالے سے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا، یہاں لوگوں کی طلاق ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کی تھی اس وقت میں نے ان کا انٹرویو لیا تھا اس وقت میں بہت رنجیدہ ہوگئی تھی میں نے کہا تھا کہ عامر خان آپ نے کرن سے شادی کی مجھے اچھا نہیں لگا، تو کیا آج انھوں نے میرے اس انٹرویو کو سنجیدہ لے لیا؟
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عامر خان کی طلاق پر آپ کو خوشی ہے جس پر انھوں نے جواب دیا کسی کی بھی طلاق ہو اس سے مجھے غم ہوتا ہے۔
طلاق کے بعد عامر خان اور کرن راؤ کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
ایک چٹکلہ چھوڑتے ہوئے راکھی نے کہا کہ عامر خان میرے بارے میں بھی سوچیں میں ابھی تک کنواری ہوں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کوئی میرا بھی پتی ڈھونڈ کر لاؤ سوئمبر ہی رکھ دو اس مرتبہ تو پکا پتی چُن کر ہی باہر نکلوں گی-