اسلام آباد : ہم سب کشمیری ہیں اور کشمیر ہمارا ہے ، بھارت یہ بھول جائے کہ ہم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بدلہ نہیں لیں گے ، بہت جلد کشمیر آزاد ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام یکجتی کشمیر کانفرنس سے ملی قائدین نےکیا
فیصل واڈا کو ترس آگیا
اسلام آباد میں ہونے والی یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کودبانا چاہتا ہے لیکن وہ نامراد لوٹے گا ، کشمیری کبھی بھی بھارت کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے ، سردار فاروق حیدر نے کہا کہ اگر یہی کوششیں پہلے کی ہوتی تو آج تک کشمیر آزاد ہوچکا ہوتا ، وزیراعظم عمران خان نے سفیر کشمیر بن کر پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے
وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد گلگت بلتستان کی طرف دیکھ رہا ہے لیکن بھارت کو شاید یہ علم نہیں کہ اس نے کشمیریوں کو آزادی دلانے میں خود ہی ان کی مدد کردی بہت جلد بھارت کشمیر سے رسوا ہوکر نکلے گا
مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ساری پاکستانی قوم ان کی آزادی کے لیے کوشاں ہے ، وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرکے بہت اچھا کیا ،ہم کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی مدد جاری رکھیں گے
تحریک نوجوان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین عبداللہ گل نے اپنی تقریر میںکہا کہ بھارت بہت جلد کشمیر کو اپنے ہاتھ سےکھودے گا آج سارے کشمیری بھارتی مظالم کےخلاف اکھٹے ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی کوششیںجاری رکھیں قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے ،
14-اکتوبر1092یوم وفات نظام الملک طوسی—-از— تاریخ کے سنہری اوراق سے
یکجہتی کشمیر کانفرنس سے دیگر خطاب کرنے والوں میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں یکجہتی کشمیرکانفرنس کل ہوگی ، ،صدرملی یکجہتی کونسل ابوالخیرزبیر،، سید ضیا للہ شاہ بخاری ، علامہ ساجدنقوی ،راجہ ناصرعباس،لیاقت بلوچ ،حافظ عاکف سعید، پیر عبدالرحیم نقشبندی، مولانا عبدالمالک،پیرہارون علی گیلانی،عبدالرشید ترابی، مولانا عبدالغفارروپڑی، سمیت دیگرمذہبی وسیاسی قائدین نے خطاب کیا اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عہد بھی کیا