یمن کے امن معاہدے کو اقوام متحدہ کس نظر سے دیکھتی ہے

0
29

اقوام متحدہ نے بھی یمن کے امن معاہدے پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض معاہدہ کو خوش آئند کہا ہے . یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان منگل کے روز ریاض معاہدے پر دستخط ،،، یمن میں تنازع کے پُر امن تصفیے تک پہنچنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک اہم اقدام ہے۔

گریفتھس یہ بات ایک بیان میں کہی جس کی کاپی العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی موصول ہوئی۔ گریفتھس نے اس سمجھوتے کے طے پانے کے لیے کامیاب وساطت پر سعودی عرب کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کو مبارک باد پیش کی۔
یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کروایا ہے ان کا کہنا تھا کہ "ریاض معاہدہ” یمن کے سیاسی حل کی جانب قدم بڑھے گا، محمد بن سلمان نے کہا کہ معاہدے سے یمن میں استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Leave a reply