جوبھی کشمیریوں‌کی حمایت کرے،اس کی چھٹی کروا دی جائے، بھارت کا اپنے ہی افسران پرجبری وار

0
21

نئی دہلی:جوبھی کشمیریوں‌کی حمایت کرے،اس کی چھٹی کروا دی جائے، بھارت کا اپنے ہی افسران پرجبری وارکرنے شروع کردیئے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق بھارتی سول سروس (آئی اے ایس)کے ایک سابق افسر کنن گوپناتھن نے بدھ کے روز دعوی کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اظہار رائے کی آزادی سے انکار پر نوکری چھوڑنے کے دو ماہ بعد ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

گوپناتھن نے ایک ٹویٹ میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو رد کیا اور ساتھ ہی چارج شیٹ کے ذریعہ وزارت داخلہ کوانہیں نشانہ بنانے پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر وزیر داخلہ امیت شاہ کو اصلیت بتاسکیں۔

جوکشمیریوں‌ کا حامی ہواسے ووٹ نہ دیا جائے برطانیہ میں بھارت نے ڈرامہ شروع کردیا

بھارتی سول سروس (آئی اے ایس)کے ایک سابق افسر کنن گوپناتھن نے کہا ہے کہ ، "وزارت داخلہ نے نے مجھے چارج شیٹ ای میل کی۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ہونا ہی تھاکیونکہ آپ اپنی ناک کے نیچے وکلا اور پولیس کے مابین ہونے والے معاملات کو سنبھالنے سے قاصر ہیں۔”

کشمیریوں سے جبری وصولیاں‌،لینڈ لائن کے صارفین سے اضافی رقم لی جانے لگی

Leave a reply