یاسین ملک کی زندگی خطرے میں، مشعال ملک نے کی دنیا سے اپیل
یاسین ملک کی زندگی خطرے میں، مشعال ملک نے کی دنیا سے اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر ایک تقریر کر لینا کافی نہیں ـ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے جنگی بنیادوں پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ـ
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں صدر پریس کلب ارشد انصاری کی دعوت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاـ اس موقع پر ارشد انصاری کے علاوہ قذافی بٹ ، شہزاد بٹ اور مشعال ملک کی ننھی بیٹی بھی موجود تھیں ـ
مشعال ملک نے کہا کہ چھ ماہ قبل بھارت میں ایک صدارتی حکم کے تحت کشمیری قوم سے اس کے حقوق چھین لئے گئے ، ان کے ملکیتی حقوق ختم کر دیئے گئے ـ پہلے کشمیری عوام کو بھارت کی سات لاکھ فوج کا سامنا تھا اب پورے بھارت سے ہندوؤں کو وہاں لیجاکر کشمیریوں کو ان کی املاک و جائیداد سے بے دخل کیا جا رہا ہے ـ دنیا کو کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے ـ اس وقت بھارت میں نیو کلیئر کمانڈ دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے ہاتھ میں ہے ـ ایسا نہ ہو کہ پوری دنیا کا امن نیوکلیئر ویپنزکی بھینٹ چڑھ جائےـ
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ جب چھ ماہ قبل بھارتی حکومت نے اپنے آئین سے آرٹیکل 370اور 35 ہٹا کر کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا ـبھارت میں موجود دیگر اقلیتیں خاموش نہ رہتیں تو آج بھارت سول وار کا شکار نہ ہو تاـ
مشعال ملک نے بھارتی جیل میں قید اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک گزشتہ ایک سال سے ڈیتھ سیل میں بند ہیں ان کے مقدمات کی بھی شنوائی نہیں ہو رہی اور نہ ہی انہیں فیملی سے ملنے دیا جا رہاہے ـ ان کی زندگی کو شدید خطرات لا حق ہیں کیونکہ انہیں طبی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جار ہیں ـ پہلے بھی انہیں ایک بار زہر کا انجیکشن دیا جا چکا ہے ـ
مشعال ملک نے حکومت پاکستان اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک جن پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ـ ہر قیدی کے حقوق ہوتے ہیں لیکن یاسین ملک کو مجھ سمیت اپنے خاندان سے ملنے اور رابطہ کرنے سے محروم رکھا ہوا ہے ـ یاسین ملک کی صحت تیزی سے گر رہی ہے اور انہیں آہستہ آہستہ موت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ـ بھارتی سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انہیں طبی سہولتیں تک فراہم نہیں کی جا رہیں ـ انہیں جس ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اس کے ارد گرد 32 سیل ایسے ہیں جن میں کوئی قیدی نہیں ہے ـ
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک مستقل پالیسی ترتیب دینی چاہیے اور آئندہ پانچ سال کے لئے شیڈول کا بھی اعلان کرنا چاہیے کہ اس دوران وزیر اعظم سمیت حکومتی وزراء و اہلکار کب کس ملک کا دورہ کریں گے اور کن شخصیات سے ملاقات کریں گےـ
آسیہ اندرابی،یاسین ملک کے خلاف چارج شیٹ، کب ہو گی خصوصی عدالت میں سماعت