بھارت نے مقبوضہ کشمیر کےحریت رہنما یاسین ملک سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ تنظیم کو کسی بھی طرح کی دہشت گردی کا جواز پیش نہیں کرنا چاہیئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے او آئی سی کے موقف کو ناقابل قبول قرار ديا ہے ان کا کہنا تھا کہ این آئی اے کی عدالت نے یاسین ملک کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی ہے۔

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری.مزید 2 کشمیری شہید

ارندم باغچی کا کہنا تھا کہ اس حوالےسے او آئی سی کے بیانات، واضح طور پر یاسین ملک کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں دنیا دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی خواہاں ہےاور ہم او آئی سی پرزور دیتے ہیں کہ وہ اسے کسی بھی طرح سے درست قرار نہ دے۔

واضح رہے کہ او آئی سی نے بھارتی عدالت کے فیصلے کو مسلمانوں کے خلاف منظم بھارتی تعصب اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم قرار دیا تھا تنظیم نے بھارت کے اس اقدام کےخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بھارتی نظام انصاف کی تضحیک ہے بلکہ یہ بھارتی جمہوریت کے دعووں کو بھی قلعی کھولتا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی یاسین ملک کوعمرقید کی سزاسنائےجانے پرگہری تشویش،فوری رہائی کا مطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکریٹریٹ عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کشمیریوں کی ان کے حقوق کے حصول کے لیے جائز جدوجہد کو دہشت گردی کے مترادف نہ کیا جائے۔

جنرل سیکریٹریٹ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غیر منصفانہ طور پر قید تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں اور کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے سنگین اورمنظم ظلم وستم کو فوری طورپرروکےاورکشمیرکےلوگوں کے حق کا احترام کریں کہ وہ آزادانہ اور غیرجانبدارجدوجہد کےذریعے اپنے مستقبل کا تعین کریں جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی دلی کی ایک عدالت کی طرف سے غیر قانونی طور پر نظربند محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں 2 بار عمر قید اور 10 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر

Shares: