پاکستان شونز انڈسٹری کے نامور اداکار بغیرہیلمٹ اسکوٹی چلانے پر ایک بار مداحوں کے نشانے پر آ گئے-

باغی ٹی وی :اداکار یاسر حسین آئے دن سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور صارفین کی جانب سے یاسر حسین کے لئے ناپسندیدگی ارطغرل غازی کی مخالفت کی وجہ بنی علاوہ ازیں اداکارکسی نہ کسی موضوع پر ایسے بیانات دے دیتے ہیں کہ جس پرانہیں تنقیدی نگاہ سے دیکھا جائے۔

اب ان کی جانب سے کوئی بیان تونہیں آیا تاہم انہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراہلیہ واداکارہ اقراعزیزکے ہمراہ اسکوٹی چلاتے ہوئے ایک وڈیو شیئرکی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کراچی کی سڑکوں پر ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں-

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بیگم کے ساتھ بے غم ہوکراسکوٹی چلانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ساتھ ساتھ انہوں نے ازراہ مذاق یہ بھی لکھا کہ اسکوٹی پربیگم کچھ بھی کہتی رہے آوازہی نہیں آتی۔

ویڈیوکچھ مداحوں کوخوب پسند آئی اور انہوں نے جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا لیکن کچھ مداحوں نے انہیں اسکوٹی چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پرتنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ حفاظت سب سے پہلے ہے، ہیلمیٹ استعمال کیا کریں جس کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ وہ ہیلمٹ ہی خریدنے جا رہے ہیں-

جبکہ ایک مداح کے کمنٹ میں یاسر حیسن نے لکھا کہ وہ ہیلمٹ خریدنے جا رہے ہیں لیکن مداح کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ خود آپ ڈی پی میں سگریٹ پی رہے ہو کمال ہی ہے نصیحت کا-

ایک مداح نے مذاق میں لکھا کہ اقرا عزیزکو ہیلمٹ پہنائیں، کیونکہ انہیں کچھ ہوگیا تونقصان زیادہ ہوگا، آپ کی توخیرہے۔

Shares: