سرکاری ملازمین کا احتجاج، کمیٹی بنا دی، جلد خوشخبری ملے گی، شبلی فراز

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج پر وزیراعظم نے وزارتوں کو تنخواہوں کے مسئلے کوحل کرنے کا کہا ہے،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم سرکاری ملازمین کے مسائل کوحل کرنے کے لیے فکرمند ہیں، سرکاری ملازمین کےاحتجاج پروزیراعظم نے وزارتوں کوتنخواہوں کے مسئلےکوحل کرنے کا کہا ہے، جو احتجاج ہو رہاہے اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے ہمارے لیے مسائل چھوڑے،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ علی محمد ، پرویز خٹک اور شیخ رشید پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے کمیٹی پریس کانفرنس بھی کرے گی ،انشا اللہ احتجاج کرنے والے آج مطمئن ہوجائیں گے ہم جلد منہگائی پر قابو پالیں گے اور معیشت ردھم پکڑ لے گئی ،

اسلام آباد میں پاک سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے، گرفتاریاں شروع

ڈی چوک، ملازمین کا دھرنا جاری، گرفتاریوں کے بعد ملازمین ڈٹ گئے،بڑا اعلان کر دیا

سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری، شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں،مریم نواز

وفاقی سرکاری ملازمین کا دھرنا ناکام بنانے کے لئے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین حراست میں لے لیا گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ شامل ہیں

ملازمین کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ، ہم اپنا حق لے کر جاہیں گے ،تمام گرفتار ملازمین کو فوراً رہا کیا جائے اور ملازمین کا حق انکو دیا جائے۔ اگر ملازمین لیڈران کو فل فور کو رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی ۔ ملازمین کی رہائی تک تما م صوبائی ملازمین اپنے اپنے علاقوں میں دھرنا دیں ۔ملازمین کا حق دینے کے بجاے انکو زدو گوپ کیا جا رہا ہے ۔

اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں کا سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان

Leave a reply