آزادی مارچ، مذاکرات کے حوالہ سے اکرم درانی نے بھی یوٹرن لے لیا

0
26

آزادی مارچ، مذاکرات کے حوالہ سے اکرم درانی نے بھی یوٹرن لے لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹرن لے لیا، اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات رہبر کمیٹی کرے گی، الگ الگ رابطے اور ملاقاتیں کسی صورت نہیں ہو سکتی، حکومت سے بات صرف اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ حکومت آزادی مارچ میں رکارٹ نہ ڈالے

اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بھی مذاکرات کرنے ہیں وہ رہبر کمیٹی سے رابطہ کرے، رہبر کمیٹی ہی مذاکرات کرے گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان شامل ہیں

اپوزیشن سے مذاکرات، کمیٹی میں کون کون ہو گا شامل؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

حکومتی کمیٹی کےاراکین مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے رابطہ کریں گے،حکومتی کمیٹی نے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے فرداً فرداً ملاقات کا فیصلہ کیا ہے،شہبازشریف سےملاقات کے لیے وقت مانگا جائے گا صادق سنجرانی کو بلاول بھٹو زرداری سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا،اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کریں گے،تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے اوقات کل طےکیے جائیں گے

آزادی مارچ سے پہلے ہی مولانا ہار مان گئے، کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

قبل ازیں رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے پرویز خٹک سے رابطہ کیا تھا اور اپنے مطالبات بتائے تھے،

آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری …جے یو آئی رہنما ضمانتیں کروانے پر مجبور

Leave a reply