آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری …جے یو آئی رہنما ضمانتیں کروانے پر مجبور

0
44

آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری ہو گئی، کینٹینر پہنچنا شروع لیکن یہ آزادی مارچ والوں کو ملنے کی بجائے راستے بند کرنے کے لئے ہیں، پہلی بڑی گرفتاری کے بعد اکرم درانی بھی گرفتاری کے خوف سے عدالت پہنچ گئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو ہونا ہے، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد پہنچے گا، آزادی مارچ کو ختم کروانے کے لئے حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے ،جے یو آئی نے بھی کمیٹی  تشکیل دی جس پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا بعد ازاں جے یو آئی کی جانب سے کہا گیا کہ آزادی مارچ کے لئے حکومت سے کسی بھی سطح پر مذاکرات جے یو آئی نہیں بلکہ رہبر کمیٹی کرے گی.

آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

آزادی مارچ کا آغاز کیسے ،کب اور کہاں سے ہو گا ،کچھ تفصیلات سامنے آ رہی ہیں لیکن مولانا فضل الرحمان نے سارا پلان خفیہ رکھا ہے ،اپوزیشن جماعتیں بھی ابھی تک مولانا کے آزادی مارچ کے پلان سے بے خبر ہیں، مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں شہباز شریف نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ اور لائحہ عمل کا اعلان کیا تھا تا ہم وہ اسلام آباد کیسے پہنچیں گے؟ بائی روڈ مارچ کے ساتھ جائیں گے یا جہاز پر جا کر مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے یہ سب تاحال واضح نہیں.

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

پیپلز پارٹی بھی مولانا کے آزادی مارچ کی اخلاقی حمایت کر رہی ہے،تا ہم سندھ حکومت واحد حکومت ہے جو مولانا کے آزادی مارچ کو فری ہینڈ دے گی، بلوچستان حکومت نے آزادی مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نے بھی آزادی مارچ کو روکنے کی تیاریاں کرلیں ہیں، کے پی کے حکومت بھی اعلان کر چکی ہے کہ آزادی مارچ نہیں گزرنے دیں گے.

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

ایک طرف آزادی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں دوسری جانب حکومت نے مختلف شہروں سے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، شمالی وزیرستان ، اسلام آباد، اور بہاولپور سے نصف درجن کے قریب جے یو آئی کے عہدیداران کو گرفتار کیا گیا ہے،جو آزادی مارچ کے لئے فنڈز اکٹھے کر رہے تھے، مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کو بھی آزادی مارچ میں شرکت کی اپیل کی ویڈیو پر مقدمہ بنا کر گرفتار کیا گیا ہے.

نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت پہنچ گئے اور درخواست دائر کر دی، تا ہم باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نیب انہیں گرفتار نہیں کرے گی بلکہ امن و امان کے قیام کے لئے جے یو آئی کے رہنماؤں کو نظربند کئے جانے کا امکان ہے.

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

آزادی مارچ روکنے کیلئے صوابی انٹر چینج پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے. آزادی مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔پولیس نے صوابی انٹرچینج پر کنٹینرز پہنچانا شروع کر دیے ، انٹرچینج صوابی پر موٹروے کو بند کیا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے.

مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

Leave a reply