اپوزیشن سے مذاکرات، کمیٹی میں کون کون ہو گا شامل؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

0
27

تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت ہنگامہ آرائی اورانتشارکی اجازت نہیں دیگی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ احتجاج کاحصہ بننے والی تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے،جلد مثبت نتائج آئیں گے،کمیٹی ارکان کا فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا، کمیٹی 5 یا 6 سینئر رہنماؤں پر مشتمل  ہو گی،

آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی بنانے کا مقصد اپوزیشن کا ایجنڈا معلوم کرنا ہے،جائزمطالبات ہیں توحکومت اپوزیشن کی بات سنے گی،حکومت ہنگامہ آرائی اورانتشارکی اجازت نہیں دیگی،

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے،مولانا سے بات چیت کرکےحل نکالیں گے، کورکمیٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی ذمہ داری دی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، بلاول زرداری سندھ میں آزادی مارچ کا استقبال کریں گے تا ہم وہ مستقل طور پر آزادی مارچ کا ساتھ نہیں دیں گے، مسلم لیگ ن میں بھی ابھی تک آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے شدیداختلافات دیکھنے میں آیا ہے. مولانا اس بات پر بضد ہیں کہ ہم اسلام آباد آ کر رہیں گے، حکومت بھی مولانا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے.

وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ مولانا جس طرز سے آئیں گے اسی حساب سے مولانا کے ساتھ ڈیل کریں گے.

Leave a reply