جب سے فیروز خان نے یاسر حسین کا نمبر لیک کیا ہے ان کو مختلف نمبروں سے میسجز موصول ہورہے ہیں جن کے وہ سکرین شارٹس بھی سوشل میڈیا پر لگا رہے ہیں. یاسر حسین نے جو پہلا سکرین شارٹ شئیر کیا اس میں لکھا ہے کہ بھائی مجھے آپ کی فلم جاوید اختر دیکھنی ہے یہ صرف اس شہر میں ریلیز نہیں ہوئی جہاں میں رہتا ہوں کچھ بتائیے میں کیا کروں ، یاسر حسین نے جواب میں کہا کہ ابے جاوید اختر نہیںجاوید اقبال . یاسر نے ایک اور سکرین شارٹ شئیر کیا ہے جس میں کسی نے ان کو لکھا ہے کہ بھئی میرا نمبر بلاک نہ کرنا پلیز مجھے بابر اعظم کا نمبر دیدو ، اللہ تمہیں کبیر جیسے تین بیٹے اقراء جیسی تین بیویاں دے گا. اس کے جواب میں یاسر حسین نے لکھا کہ یار فیروز خان سے ہی بابر اعظم کا نمبر
لے لے نا ، ویسے بھی وہ سب کے نمبرز لیکر کررہا ہے. اور ایسی دعائیں نہ دو کہ میری بیوی مجھے مارے. اس سکرین شارٹکے مطابق یاسر حسین نے یہ جواب دیکر میسج کرنے والے کو بلاک کر دیا. یوں فیروز خان نے تمام آرٹسٹوںکی زندگیوںکے سکون کو حرام کر دیا ہے. یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میںیہ بھی لکھا ہے کہ ایک پاگل نے اپنی بیوی کو پہلے مارا اور پھر سب کے نمبرز لیک کر دئیے.