پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور نامور گلوکار عاصم اظہر کے تعلق کو یاسر حسین نے ایک لفظ ’اَن فالوورز‘میں بیان کرد یا-
باغی ٹی وی : گزشتہ روز تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے ایک اسٹوری شیئر کی تھی ، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’پوچھ میری مچھلی کتنے سوال ہیں؟‘ اس پر ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’ہانیہ اور عاصم کے لیے ایک لفظ؟
یاسر حسین نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اَن فالوورز۔‘ یعنی دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے فالو کرنا ترک کردیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر اور اپنے تعلقات کے بارے میں انکشاف کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے عاصم اظہر کو فالو کرنا ترک کردیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، عاصم صرف ایک اچھا دوست ہے ہامرے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہیں-
جبکہ دوسری جانب عاصم اظہر نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے اور ہانیہ عامر کے تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ جیسا کہ ہانیہ نے کہا کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اور یہ ہم دونوں کے لیے ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔