کرکٹر یاسر شاہ 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں نامزد
کرکٹر یاسر شاہ کو دوست فرحان سمیت 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد کر دیا گیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق معروف ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ اوران کے دوست کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروادیا گیا۔= مقدمہ میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے.ایف آئی آر کےمطابق یاسر شاہ ار اسکے دوست فرحان مجھ سے واٹس ایپ پر بات کرواتا تھا،دونوں نے مجھے ٹریپ کیا ۔
دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کی بلی چڑھا دی گئی
اہم خبر۔۔۔ کرکٹر یاسر شاہ اور انکا دوست فرحان، ریپ کیس میں نامزد#AajNews #YasirShah pic.twitter.com/rYBEPUkgJW
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) December 20, 2021
ایف آئی آر کے مطابق 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بٹھایااورایف الیون فلیٹ پرلےگیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ،مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پرجنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی اور مجھے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردوں گا اورجان سے بھی مار دوں گا۔
کرکٹر یاسر شاہ کو 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا@Shah64Y Would you like to give your stance? pic.twitter.com/R2l3gz6uDE
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) December 20, 2021
گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
ایف آئی ار کے مطابق فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی،یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا،فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور زیادتی کانشانہ بنایا،فرحان یاسرشاہ سے فون پربات کرواتااور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق 11ستمبرکو واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کےبارے میں بتایا تو مذاق اڑایا اور کہا کہ مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے،اعلی افسران سے دوستی ہے۔
کراچی: شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا غیر قانونی تعمیرات،قتل خطا اور دیگر…
لڑکی کے مطابق جب پولیس کو درخواست دینے کا کہا تویاسر شاہ نے کہا کہ جوہونا تھا ہوگیا ،تمہارے نام پرفلیٹ کرادوں گااور18 سال تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا ،فرحان سے نکاح کرلو ور وہ فرحان کے ذریعے بھی مجھے دھمکیاں دیتا رہا جس کی آڈیو بھی موجود ہیں چند دن قبل مجھے یاسر شاہ نے ایف سکس کے سیکنڈ کپ کیفے پر فرحان سے ملنے کو کہا اور کہا کہ وہ کراچی میں ہے جہاں ویسٹ انڈیز کے میچز ہو رہے ہیں تم فرحان سے معاملات طے کرو-
لڑکی نے مزید کہا کہ فرحان نے وہاں بھی میرے ایک جاننے والے صحافی کے سامنے دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بھی بتایا تو یاسر شاہ کا پیغام ہے کہ جان سے جاو گی اب یاسر شاہ مجھے 22 دسمبر کو ملنے کا کہہ رہا ہے کہ وہ اسلام آباد آئے گا تم فرح کو لے کر میرے فلیٹ میں آو فرح مجھے خوش کرے گی تو میں سارے معاملات طے کروں گا بصورت دیگر جو کرنا ہے کر لو تنگ آ کر تھانہ آئی ہوں –
لڑکی کے مطابق یاسر شاہ اور فرحان باہمی ملی بھگت سے اپنے شیش-ہ سینٹر پر نو عمر اور معصوم بچیوں کو پھنساتے ہیں جنسی زیادتی کر کے ویڈیو بناتے ہیں اور پھر بلیک میل کر کے مزید لڑکیاں پھنسانے کا گندا کم کرتے ہیں
متاثرہ لڑکی کی خالہ کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری بھانجی اور گھر والوں کو دونوں ملزمان سے جان کا خطرہ ہے ان دونوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کی جائے میری بھانجی ہر وقت روتی رہتی ہے کہتی ہے کہ میں میڈیا کے سامنے ساری بات بتا کر خود کشی کر لوں گی-
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں قانونی تحفظ کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے-
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور اسکا میڈیکل کروایا جائے گا۔