مزید دیکھیں

مقبول

ایکسپو سنٹر میں قرنطینہ سنٹر،کروڑوں کی کرپشن، یاسمین راشد مشکل میں پھنس گئیں

ایکسپو سنٹر لاہور میں کورونا وباء کے دوران کورنٹائن سینٹر بنانے کا معاملہ، اینٹی کرپشن پنجاب نے کورنٹائن سینٹر میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے 19 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔کورنٹائن سینٹر کرپشن کیس میں رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کو بھی طلب کیا جائے گا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے سیکرٹری ہیلتھ سمیت سی او ہیلتھ سے بھی ریکارڈ طلب کر لیا ہے

قبل ازیں نیب لاہور نے کرونا مریضوں کے لئے بنائے گئے قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر، کالا شاہ کاکو یو ای ٹی کیمپس میں قائم مراکز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ قرنطینہ مراکز میں ٹینڈرز، بڈنگ اور سامان کی خریداری میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی تھیں، تینوں مراکز پر پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ قرنطینہ مراکز کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے کے شواہد بھی ملے ہیں،نیب کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ قرنطینہ سینٹرز میں مہیا کی گئی اشیا مہنگے داموں خریدی گئیں۔ نیب کی جانب سے متعلقہ محکمےسے لکٹری کے کیبن، شیشے کے دروازے، لوہے کے بیڈز، بیڈ شیٹس کے تخمینے کا ریکارڈ مانگا گیا ہے

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کنوپیوں اور پنکھوں سمیت دیگر اشیا کی خریداری کی بھی تحقیقات کی جائیں گی جب کہ اشیا کی خریداری کے بعد کیے گئے آڈٹ کی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔ گدے، تکیے، کمبل، کرسیوں اور میزوں کی خریداری سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

ایکسپو سنٹر لاہور میں کرونا مریضوں کے حوالہ سے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر پر ہونے والے اخراجات پر مسلم لیگ ن نے سخت تنقید کی تھی ,مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے 600 مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن کرایہ 55 کروڑ بن گیا۔نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہو جاتی ہیں؟

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan