مزید دیکھیں

مقبول

یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج عالمی یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔اگر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اقوام متحدہ کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ایک ٹیسٹ کیس ہے۔عالمی یوم امن پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی یوم امن کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین بھارتی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج عالمی یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔اگر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اقوام متحدہ کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ایک ٹیسٹ کیس ہے۔مشرق وسطی سے وسطی ایشیا تک دنیا کو قیام امن کے حوالے سے بڑے چیلنجز درپیش ہیں جن کا مشترکہ کاوشوں سے حل نکالنا ہوگا۔