یہ ہلکا ہلکا میک اپ اور سُندر سا رُوپ

یہ ہلکا ہلکا میک اپ اور سُندر سا رُوپ
دن کی تقریبات میں جانا ہو یا کالج یونیورسٹی جانا ہو لڑکیاں چاہتی ہیں کہ وہ۔دن کے وقت بھی خوبصورت ہی دکھائی دیں ایسے میں انہیں ہلکا ہلکا میک اپ کرنا چاہیےکیونکہ دن کے وقت تیز رنگوں پرمُشتمل میک اپ کرنا اچھا نہیں لگتا اس کے برعکس شام یا رات کی تقریبات میں گہرا میک اپ کر لیا جائے تو اچھا لگتا ہے لڑکیوں کو کو شش کرنی چاہیے کہ وہ دن کے وقت سوفٹ لُک میک اپ کریں تاکہ ان کا چہرہ دن میں بھی دمکتا ہوا ہی دکھائی دے میک اپ ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کے وقت اگر ہلکے شیڈز کا استعمال کرتے ہوئے میک اپ کر لیا جائے ےو زیادہ بہتر رہتا ہے
دن کے وقت جب بھی میک اپ کریں کوشش کریں کہ بیس ہلکا ہو میک اپ اسٹک کا استعمال نہ کریں کوشش کریں لیکوئیڈ فاونڈیشن کا استعمال کیا جائے اس فاونڈیشن کی ہلکی سی تہہ لگائیں اور اسے پف کی مدد سے اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد کیک لائنر لگا لیں تاکہ پسینہ آئے تو فاونڈیشن اپنی جگہ قائم رہے ہلکا نارنجی یا پیچ رنگ کا آئی شیڈو آنکھوں کے اوپر لگائیں چمکدار آئی شیڈو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے بعد آنکھوں کی بیرونی کناروں پر چاکلیٹی آئی۔شیڈو سے وی کے انداز میں آئی شیڈو لگائیں اوراسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد بھنووں کے نیچے کی جانب سنہری ہائی لائٹر لگائیں کالے آئی لائنر کی پتلی سی لائن اس طرح لگائیں کہ وہ کناروں سے باہر کی جانب نکلتا ہوا محسوس ہو بھنووں کو نمایاں کرنے کے لیے کالی پینسل کا استعمال کریں چاہیں تو پیچ رنگ کا بلش آن لگائیں ہونٹوں پر بھی روز پنک یا پیچ رنگ کی ہی لپ اسٹک لگائیں چاہیں تو ہلکا نارنجی یا پیچ لپ گلوس لگا لیں

چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے آسان تراکیب


اسکن آئی شیڈو کو آنکھوں کے اوپر کی جانب لگائیں آنکھوں کے اندرونی کناروں پر بھی اسی آئی شیڈو کا لگا لیں اس کے بعد پپوٹوں کے اوپر والی ہڈی پر گہرے خاکی رنگ کا آئی شیڈو لگائیں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کریں آنکھوں کے نیچے کی جانب بھی اسکن آئی شیڈو لگائیں ناک کے درمیان میں ہائی لائٹر لگائیں گلابی بلش آن لگائیں اور ساتھ ہی نیوڈ یا گلابی رنگ کے لپ اسٹک لگالیں
آنکھوں کے پپوٹوں پر ہلکے گلابی رنگ کا چمکدار آئی شیڈو لگائیں آنکھوں کے اندرونی کناروں پر سلوررنگ کا آئی۔شیڈو لگائیں اور اسے بلینڈ کر لیں بیرونی کنارے پر خاکی اور چاکلیٹی آئی شیڈو کو ملا کر اس طرح لگائیں کہ وہ ہڈی کے اوپر اوپر اور وی کے انداز میں آنکھوں کے باہر کی جانب نکلتا ہوا محسوس ہو اسی آئی شیڈو کو آنکھوں کے نیچے کی جانب بھی لگائیں نیچے سے اور بلینڈ کرتے ہوئے بیرونی کناروں تک لے جائیں یہ شیڈ بھنووں کے کنارے تک لگا ہوا محسوس ہونا چاہیے آنکھوں کے اندر سفید آئی پینسل لگائیں اور اوپر کی جانب کالا۔آئی لائنر اس طرح لگائیں کہ وہ آنکھ کے کنارے پر ختم ہو جائے اور باہر نکلتا ہوا محسوس نہ ہو کالا آئی لائنر نہ زیادہ موٹا ہو اور نہ ہی زیادہ واضح ہونا چاہیے اس کے بعد مسکارا لگا لیں گالوں کی۔ہڈی پر ہائی لائٹر لگائیں اور ہلکی براوں لپ میٹ لپ اسٹک لگائیں

خشک جلد کی حفاظت کے لیئے ماسک


آنکھوں کے اوپر چمکدار گلابی آئی۔شیڈو لگائیں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کریں پپوٹوں کے اوپر کی جانب ہڈی پر چاکلیٹی یا کالے رنگ کا تھوڑا سا آئی شیڈو لگائیں اوراسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں یہ شیڈ زیادہ گہرا محسوس نہیں ہونا چاہیے اس کے بعد کالے آئی شیڈو کو بھنووں کے اوپر لگا لیں ہلکا گلابی آئی شیڈو آنکھوں کے نیچے کی جانب بھی لگا لیں اس انداز کا میک اپ کرنے کے لیے بلش آن اور ہائی لائٹر نہیں لگے گا ہلکے سے اس میک اپ کو مکمل کرنے کے لیے گلابی رنگ کی لپ۔اسٹک لگا کر لپ گلوس لگا لیں سوفٹ لُک میک اپ کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آنکھ کے پپوٹوں پر پہلے ہلکا گلابی شیڈ لگا لیا جائے اس کے بعد کناروں پر نارنجی شیڈ لگایا جائے اور اسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں آنکھوں کے اندرونی کناروں پر گلابی یا سلور آئی شیڈو لگا لیں آنکھ کے نیچے کی۔جانب اسکن آئی شیڈو لگائیں پھر کالے رنگ کا آئی لائنر آنکھوں کے اوپر لگا لیں آئی لائنر باہر کی جانب نکلتا ہوا محسوس ہونا چاہیے اس کے بعد پلکوں پر مسکارا لگا لیں

Comments are closed.