یہ ہے بلاول کا سندھ،تنخواہ لینے جانیوالے پولیس اہلکار کو چھینک آئی تو "کرونا” کا مریض بنا کر ہسپتال میں بند کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا خوف پاکستانیوں میں پھیلنے لگا،کھانسی آنے پر سندھ پولیس اہکار کو کرونا وائرس کا مشتبہ مریض قرار دے دیا گیا
پولیس اہلکار حاکم علی کا کہنا ہے کہ میری تنخواہ بند ہے کھلوانے ایس ایس پی آفس گیا تھا،دفتر میں کھانسی آگئی تو پولیس نے پکڑ کر لے گئی اور ہمیں اسپتال پہنچا دیا، ہسپتال گئے تو ڈاکٹروں نے چیک کرنے کی بجائے کمرے میں بند کر دیا،
https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1235147300344864769
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اسے کرونا وائرس نہیں ہے اسے ہسپتال سے نکالا جائے.میں ایران نہیں کراچی گیا تھا،واپسی سے اب تک جیکب آباد میں ہی ہوں، مجھے ہسپتال میں بند کر دیا گیا ہے باہر نکالا جائے.
واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے دو اور پاکستان میں کل 5 کیسز سامنے آ چکے ہیں،
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مجھے بڑی امید ہے کہ تمام سیکٹرز وفاقی اور صوبائی سطح پر ملکر کام کر رہے ہیں اس کا اچھا نتیجہ ملے گا، اس وقت ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سکول بند کر دیئے جائیں، صوبائی حکومتیں خود مختار ہیں وہ خود فیصلے کرتی ہیں، پنجاب میں چھٹیوں کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی ،وفاق کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا،اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں ابھی تک سکول بند نہیں کئے گئے،5 مریضوں کا علاج جاری ہے وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں،
ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ 620 طلبا ووہان میں ہیں، اور 1094 صوبے میں ہیں، ان کی فلاح و بہبود کے لئے چین کی حکومت کے ساتھ ملکر جو کیا جا سکتا تھا کر رہے ہیں، ہماری ایمبیسی فعال ہے، ہم چین کے قوانین کا احترام کرتے ہیں، ہبئی صوبہ سے باہر کسی پر آنے جانے میں کوئی پابندی نہیں،
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
کرونا وائرس ، ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت اجلاس، معاون خصوصی نے کیا دیا عوام کو مشورہ؟
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار 5 مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے