مسلمانوں کی اسلا می فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو سپاہی ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ ایسرا بلجیگ نے پاکستانی بریانی کو اپنی نمبر ون ڈش قرار دیا۔
باغی ٹی وی : تُرک اداکارہ ایسرا بلجگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وئرال ہو رہی ہے جس میں تُرک اداکارہ پاکستانی مختلف ڈشز چکھنے کے بعد اپنا ردعمل دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے پہلے ایسرا کو کھانے کیلئے پلاؤ دیا جاتا ہے جسے چکھنے کے بعد وہ اس کی تعریف تو کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی مرچوں کی زیادتی کا شکوہ بھی کرتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CELVoFdhvpz/?igshid=jcskwz8n380a
پلاؤ کے بعد اداکارہ کو چکن کڑاہی کھانے کیلئے دی گئی اور کافی کوششوں کے بعد انہوں نے چکن کڑاہی ٹھیک تلفظ کی ساتھ بولا اور اس کا پہلا نوالہ لیتے ہی اسراء کے کانوں سے دھواں نکلنے لگ گیا انہوں نے کہا اس میں بہت مرچی ہے میں رونے والی ہوں۔
کن کڑاہی پیش کئے جانے کے بعد اداکارہ کو گول گپے پیش کئے گئے گول گپے کھاتے ہیں ایسرا کو اس قدرمرچیں لگیں کہ انہوں نے فوراً پانی کا گلاس مانگا اور تیزی سے پیا۔
اس کے بعد ایسرا کو کھانے کیلئے دال چاول پیش کئے گئے انہوں نے دال چاول کو بھی کافی کوششوں کے بعد بالکل ٹھیک تلفظ کے ساتھ بولا او ر خود بھی اپنی تعریف کی دال چاول کا پہلا نوالہ لے کر انہوں نے کہا یہ ٹھیک ہےاسے کھاکر میں خوش ہوں مگر اس میں بھی مرچیں ہیں۔
بعد ازاں ایسرا کو میٹھے میں کھانے کیلئے جلیبی دی گئی جسے دیکھتے ہی انہوں نے کہا کہ مجھے امید نہیں ہے کہ یہ کوئی میٹھی ڈش ہوگی اسے چکھنے کے بعد انہوں نے خوشی سے کہا واہ یہ تو میٹھا ہے یہ بہت اچھا ہے انہوں نے اسے ترکی کی ایک ڈش سے بھی ملایا کہ اس کا ذائقہ اس جیسا ہے۔
جلیبی پیش کئے جانے کے بعد ایسرا کو پاکستان کی ہر دلعزیز اورمقبول ڈش بریانی پیش کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ بریانی چیز ہی ایسی ہے۔
بریانی کھانے کے بعد ایسرا بلجیگ نے کہا کہ اب پتہ چلا کیوں یہاں کی بریانی بہت مشہور ہے یہ تو بہت مزیدار ہے مجھے بہت پسند آئی ہے میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے بالکل یہ میری نمبر 1 ڈش ہے۔
واضح رہے کہ ایسرا بلجیگ سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنگیز جوشقون نے گفگتو کے دوران پاکستان آنے کے حوالے سے کہاا کہ انہیں سب پاکستان آنے کا کہہ رہے ہیں دنیا بھر سے جیسے ہی عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا پہلی فرصت میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور شاہد آفریدی سے کرکٹ کھیلنا سیکھیں گے اور پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور کی بریانی بھی کھائیں گے-