مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم کی چینی کی قیمت میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ...

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں...

یہ عدالت کسی کو کوئی گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

یہ عدالت کسی کو کوئی گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے بے قصور وکلا کے گھروں پر پولیس چھاپوں کی رپورٹ طلب کر لی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو کل تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور ایس ایس پی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈپٹی کمشنر اور اسلام آباد پولیس پر اظہار برہمی کیا،ڈی سی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ مجھے صبح ہی پتا چلا ہے، اسی وجہ سے ایس ایس پی کو بلایا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت کسی کو کوئی گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی،اصل مجرمان کے بجائے آپ بے گناہوں کو ہراساں کررہے ہیں، جو حملے میں ملوث ہیں ان کو آپ پکڑ نہیں سکتے،

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

عدالت نے ڈی سی اسلام اباد سے استفسار کیا کہ یہ کیا مذاق ہورہا ہے؟ کون کررہا ہے یہ سب؟ پروفیشنل وکلا کو کون ہراساں کررہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملے پر انکوائری بٹھائیں اور پتہ کریں کہ کس نے ایسا کیا اور کیوں کیا؟ ملک میں رول آف لا نہیں ہوگا تو کچھ بھی نہیں ہوگا، جو بھی اصل ملزمان کو بچانا چاہتے ہیں آپ اس عدالت کو بتائیں گے،

بے لگام وکلا نے مجھے زبردستی "کہاں” لے جانے کی کوشش کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan