یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ

0
40
لانگ مارچ،ابتدا آپ نے کرنی ہے،انجام ہمارے پاس ہو گا،وزیر داخلہ کا عمران خان کو پیغام

یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل گیا تو لگ سمجھ جائے گی، ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چاہئے تھا۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم شہبازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پرعدالت میں موجود تھے ، جہاں وزیرداخلہ نے عمران خان کے جیل جانے پر خطرناک ہونے کے سوال سے پر کہا ہے کہ یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔ ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چاہئے تھا۔

یہ بیان دراصل عمران خان کے اس بیان کے ردعمل میں دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘جیل جاکر زیادہ خطرناک ہو جائوں گا‘مجھے یقین تھا کہ جلسے دیکھ کر یہ الیکشن سے بھاگیں گے‘یہ ہار رہے تھےاس لئے وکٹیں اٹھا کر چلے گئے ہیں اور میچ ہی کینسل کردیا ہے‘میری سب سے بڑی کوشش یہ ہے کہ میری اپنی قوم کو اپنے نبی ﷺ کی سنت پر چلاؤں تاکہ میری قوم بھی ایک عظیم قوم بنے ۔ جب تک ہماری عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی اور انصاف نہیں دیں گی ملک ترقی نہیں کرسکتا ‘آج کل حالات ایسے ہیں والد پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ (ن) کے لیے محنت کرتا ہے لیکن جب گھر آتا ہے پتا چلتا ہے بچے سارے پی ٹی آئی میں ہیں۔یعنی ایسے لگ رہا ہے جیسے پرانے زمانے کے اندر جب میرے نبی ﷺ نے تبلیغ کی اور لوگوں کو اسلام کی طرف لے کر آئے اور راہ حق پر لے کر آئے تو ایک وقت ایسا تھاکہ آدمی کہیں اور ہوتا تھا گھر میں عورتیںاور نوجوان اسلام قبول کرلیتے تھے۔

ادھر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حمایتی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ: ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا، ہماری سیاست آج بھی قائم ہے، یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جیل ہمارا سسرال ہے، اور ہتھکڑی ہمارا زیور ہے جبکہ موت ہماری محبوبہ ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ نے صحافی کو پولیس گاڑی کی ٹکر لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکم دے دیا ہے اور مکمل تحقیق کے بعد زمہ دران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ راو رپورٹرز ایسوسی ایشن کیساتھ معاملات حل کریں۔

Comments are closed.