یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

0
123

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس کا آرگنائزڈ کرائم کےخلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قمار بازی کے 35 اڈوں پر چھاپے مار کر 135 قمار باز گرفتار کر لئے۔اسی طرح 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران 273 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 222 منشیات فروشوں کےخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی، ترجمان لاہور پولیس نے مزید بتایا کہ گدا گروں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے 2447 پیشہ ور گداگروں کو بھی حراست میں لیا گیا ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اسلحہ کی نمائش پر 105 مقدمات جبکہ ہوائی فائرنگ پر 22 مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح تھانوں میں 65 بدمعاشوں کی حاضریاں لگوائی گئیں۔قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 مقدمات درج جبکہ 08 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی و جائیدادیں واگزار کروائی گئیں۔

ترجمان لاہور پولیس نے مزید کہا ہے کہ 116 اشتہاری ملزمان،497 عدالتی مفروروں اور 72 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری کے 27 ملزمان کو بھی پکڑا گیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کرائم فری لاہور ہمارا مشن ہے اور آرگنائزڈ کرائم کےخلاف لاہور پولیس کی انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنزلاہوروقار شعیب قریشی نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق 15کالز ہی شکایت تصور کی جائیں۔تھانہ کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے والا محرر اس سیٹ کیلئے نااہل ہے، تبدیل کیا جائے گا۔شہریوں کوایف آئی آر کا اندراج، گمشدگی رپورٹ و دیگر پولیس سروسز بارے مکمل رہنمائی فراہم کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں آئی جی پنجاب کی ہدایات کے روشنی میں تھانوں کے محرران اور فرنٹ ڈیسک افسران کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔

ٹریننگ سیشن میں بیٹ بک،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالہ سے آگاہی دی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز نے شرکاء کو آئی جی پنجاب کی پالیسی بارے واضح آگاہی دی۔ وقار شعیب قریشی نے کہا کہ محرران 15 کالز کا ڈیٹامرتب کریں اور تھانوں کے ریکارڈ رجسٹر کی مکمل تکمیل یقینی بنائیں۔ بیٹ بک میں بدمعاشوں، کرایہ داروں و دیگر اہم معلومات کا اندارج ہر صورت یقینی بنایا جائے۔پینڈینسی کسی صورت برداشت نہیں بروقت کاروائی کرکے مقدمات کا اندراج کریں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آئے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ فرائض منصبی ایمانداری اور احسن طریقے سے انجام دیں، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں۔رشوت ستانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس پی آپریشنزنے تمام محرران کو تھانوں میں بہترین صفائی ستھرائیکے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Leave a reply