پورے ملک میں ووٹ کو عزت دوکا بیانیہ چل رہا ہے اور یہی بیانیہ ہماری پہچان ہے مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، آئندہ ووٹ چوری کرناممکن نہیں ہوگا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی،ن لیگ کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ حکومت کو بخوبی ہے لیکن خود ن لیگ کو نہیں۔

کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ آج بھی ن لیگ کو ہرانے کیلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں، ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکارنہیں ہونا چاہیے اور نہ اس پر توجہ دینی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کرکے دوبارہ آنا چاہتے ہیں،میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا،پورے ملک میں ووٹ کو عزت دوکا بیانیہ چل رہا ہے اور یہی بیانیہ ہماری پہچان ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہر ادارہ اپنی بقاکی جنگ لڑ رہا ہے،ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں،اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا۔

یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے،بلاول بھٹو زرداری

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے، کارکن اس پر دھیان نہ دھریں۔ شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا تھا کہ ن لیگ ایک جمہوری جماعت ہے۔ کسی کے اندر جو بھی اختلاف ہوں اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ اٹھ کر قیادت پر سوال اٹھائے گا جب قیادت کی بات آتی ہے تو سب نواز شریف اور شہباز شریف پر اکھٹے ہیں۔

نیب کی پریس ریلیز اصل میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پھر شریک نہ ہوئےلاہور میں مسلم لیگ نون بہاولپور ڈویژن کے اجلاس میں مریم نواز، خرم دستگیر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ دونوں رہنماوں نے گزشتہ روز بھی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

شہباز شریف کی عدم شرکت پر مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے کہا تھا کہ پارٹی میں بائیکاٹ کی کوئی گنجائش نہیں، شہبازشریف کسی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس میں تنظیم کو گراس روٹ لیول پر منظم کرنے کیلئے پلان مرتب کیا گیا ہے۔ تحصیل کی سطح پر تنظیم کو منظم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے-

بلاول کی سالگرہ پر بختاور بھٹو کا یادگار تحفہ

Comments are closed.