مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز اصل میں وزیر اعظم ہاؤس کی پریس ریلیز ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے پریس ریلیز جاری ہوئی ہے لیکن اصل میں یہ پریس ریلیز نہیں بلکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے اور اصل میں یہ نیب لاہور نہیں وزیر اعظم ہاؤس کی پریس ریلیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب لاہور نے کہا ہم نے 578 ارب روپے کی ریکوری کی ہے اور مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ بتایا جائے ریکوری پر کتنے پیسے خرچ ہوئے ؟ نواز شریف کی جائیداد کی ریکوری کی جا رہی ہے لیکن 3 سال میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔
کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے گورنر سندھ
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، موٹر ویز بنائیں ن لیگ کے دور میں اسپتال، اسکول اور بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔
نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی ریکوری کی تفصیلات کو پبلک کیا جائے اور پریس ریلیز عمران خان کے حکم پر جاری کی گئی۔ چیئرمین نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
انہوں ںے کہا کہ نیب لاہور کی پریس ریلیز چیئرمین نیب کی ایکسٹینشن کی درخواست ہے اور حزب اختلاف کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ براڈشیٹ کا تمام ریکارڈ بھی پبلک کیا جائے۔
سابق ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، ادویات، ایل این جی اور ہیلی کاپٹر کی پریس ریلیز جاری کی جائے، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ریفرنس دائر کیا جائے اور آٹے کی 450 ارب کی چوری پر پریس ریلیز کیوں نہیں جاری ہوتی ؟ بنی گالہ کے غیرقانونی محل کو قانونی کرایا گیا، پریس ریلیز نہیں آئی ؟
نیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی 400 ارب روپے کی چوری نیب کو نظر نہیں آتی۔ چینی چوری، بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ پر پریس ریلیز جاری کی جائے۔ براڈ شیٹ میں عمران خان نے نیب کو اپنا فرنٹ مین بنایا براڈشیٹ کا تمام ریکارڈ پبلک کیا جائے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی ای وی ایم اور کبھی میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا تماشا لگایا جاتا ہے۔ دھمکی، غنڈا گردی سے ریفارمز نہیں ہوتیں ان کا مقصد دھاندلی ہے۔