یمن کشیدگی ، سمندری حیات شدید خطرے میں

0
48

بحر احمر میں سمندری حیات اور ساحلی علاقوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق یمن میں حکومت نے ایک بار پھر بحر احمر میں تیل کے ضخیم رساؤ کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ اس کی وجہ حوثیوں کا ایک تیل بردارجہاز کی مرمت کے کام میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔ جہاز میں دس لاکھ بیرل سے زیادہ خام تیل لدا ہوا ہے۔

یمنی کابینہ کی پریذیڈنسی کی جانب سے ٹویٹر پر ایک معلوماتی وڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ وڈیو میں باور کرایا گیا ہے کہ مذکورہ آفت کے جنم لینے پر سمندری زندگی اور ساحل کے کنارے واقع ممالک کو ایک بڑے خطرے کا سامنا ہو گا۔

علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یمنی حکومت کئی بار اقوام متحدہ سے مخاطب ہو کر مطالبہ کر چکی ہے کہ حوثی ملیشیا پر دباؤ ڈالا جائے تا کہ راس عیسی کی بندرگاہ پر موجود "صافر” آئل ٹینکر کا معائنہ اور اس کی مرمت ممکن بنائی جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ "صافر” آئل ٹینکر میں موجود تقریبا 15 لاکھ بیرل تیل کا رساؤ جاری رہا تو اس کے نتیجے میں جنم لینے والی اقتصادی اور ماحولیاتی تباہی کی پرچھائیاں نہ صرف یمن بلکہ پڑوسی ممالک پر بھی پڑیں گی۔

Leave a reply