امریکا نے یمن پر ایک اور حملہ کیا ہے جس میں حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: امریکی سینٹرل کمانڈکا کہنا ہےکہ یمن میں حوثیوں کی ریڈارسائٹ کو نشانہ بنایا گیا، امریکی بحریہ کے جہاز سے حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر ٹام ہاک میزائل فائرکیے، حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ جمعرات کی شب امریکا برطانیہ حملےکا تسلسل ہے۔
العربیہ کے مطابق یہ حملہ یو ایس ایس کارنی (ڈی ڈی جی 64) نے تاماہاک زمینی میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے کیا تھا اور یہ 12 جنوری کے حملوں سے وابستہ ایک مخصوص فوجی ہدف پر فالو آن کارروائی تھی جو حوثیوں کی سمندری بشمول تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
امریکی و برطانوی فوج کے یمن میں 73 مقامات پر حملے
حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر یہ حملہ ملک بھر میں متعدد حملوں کے ایک دن بعد ہوا ہے جس سے یہ خدشہ بڑھ گیا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
دوسری جانب یمنی حوثی ترجمان نے ردعمل میں امریکی حملےکو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ ہم اس کا مضبوط اور مؤثر ردعمل دیں گے، فوجی اڈے پر حالیہ امریکی حملے اسرائیل جانے والے جہازوں کو روکنےکی صلاحیتوں پر خاص اثر انداز نہیں ہوئے، امریکی حملے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23708 ،انٹرنیٹ سروس بھی بند
یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس ہوا جس میں چینی مستقل مندوب نے یمن میں امریکی حملےکی مذمت کی اور کہا کہ یمن میں فوجی آپریشن سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوسکتے بحیرہ احمر میں فوجی کارروائیاں یو این قرارداد کی خلاف ورزی ہیں، اثرورسوخ رکھنے والے ممالک بحیرہ احمر کی آبی گزرگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانےکے لیے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔