ہاں میں بڑے عرصےسے یہ سازش کررہی ہوں:مریم نوازکا اعتراف جرم:پارٹی کا سرشرم سے جھُک گیا

0
52
مریم،نواز،فیک،آڈیو،حقیقی ،ویڈیو

لاہور:ہاں میں بڑے عرصےسے یہ کام کررہی ہوں:مریم نوازکا اعتراف جرم:پارٹی کا سرشرم سے جھُک گیا،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکوحقائق کے سامنے اپنا جرم تسلیم کرنا پڑگیا،ادھر اپنے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے مریم نے چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق اپنی آڈیو کِلپ کے درست ہونے کا اعتراف کرلیا

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے 4 چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق اپنی آڈیو کے درست ہونے کا اعتراف کرلیا۔ان کے اعتراف جُرم کےساتھ ہی پارٹی کے خالص مسلم لیگی رہنما سخت پریشان ہیں اور ان کے سرشرم سے جُھک گئے ہیں‌

 

ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہےکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ جس سازش کے مہرے ثاقب نثارہیں، اسی کے تحت عمران خان اقتدارمیں آئے، عمران خان ثاقب نثار کو نہیں خود کو بچا رہے ہیں۔

مریم نواز نے جہاں اپنا جرم تسلیم کرکے ایک کارڈ کھیلا ہے وہاں وہ اسی کارڈ کے تناظر میں سابق چیف جسٹس کی آڈیوکواصلی قراردینے کی کوشش کررہی ہیں، مریم نواز کا کہنا تھاکہ حکومتی وزرا دفاع کرتے کرتے ہلکان ہورہے ہیں، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں۔

اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ میڈیا کے اشتہارات روکنے سے متعلق ان دنوں سوشل میڈیا پر آپ کی ایک آڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے اس حوالے سے کیا کہیں گی؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ وہ آواز ان ہی کی ہے اور آڈیو درست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہی کہ وہ آڈیو جوڑ جوڑ کر بنائی گئی ہے یا میری آواز نہیں ہے، وہ میری آواز ہے۔‘

مریم نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’یہ کافی پرانی بات ہے ، تب میں پارٹی کا میڈیا سیل چلارہی تھی، وہ بہت پرانی ہے لیکن میں نے جب کہہ دیا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ فلاں تقریر سے توڑ جوڑ کر بنائی گئی ہے تو یہ بات سامنے آگئی، آج کا جو ٹاپک ہے اسی پر رہیں، اُس معاملے پر میں بہت لمبی بات کرسکتی ہوں۔‘

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو میں مریم نواز کسی کو کہہ رہی ہیں کہ چار چینلز کو کوئی اشتہار نہیں جائے گا۔

 

Leave a reply