یوم آزادی پرانڈیا کو تحفہ، پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالا بھارتی ٹی وی ہیک،پاکستانی پرچم لہرانے لگا

0
53

یوم آزادی پرانڈیا کو تحفہ، پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالا بھارتی ٹی وی ہیک،پاکستانی پرچم لہرانے لگا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جنتا ٹی وی کو ہیک کر لیا گیا اور ٹی وی سکرین پر پاکستان زندہ باد کے پیغام آنا شروع ہو گئے

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جنتا ٹی وی کی نشریات کو ہیک کیا گیا اور بھارت کے اندر بھارتی عوام کو پاکستان زندہ باد دکھا دیا گیا، بھارتی ٹی وی کی نشریات جاری تھیں اور خبروں کا بلٹن چل رہا تھا، ہیکرز نے کاروائی کرتے ہوئے نشریات کو ہیک کر لیا، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھ کر پاکستان کا پرچم لہرا دیا

کچھ روز قبل بھی بھارتی جنتا ٹی وی کی نشریات کو ہیک کیا گیا تھا،پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں ملوث بھارتی چینل جنتا ٹی وی کو "نامعلوم افراد” نے ہیک کر کے پاکستان کے حق میں نعرے لگا دیے تھے،ہیکرز نے سکرین پر پاکستانی پرچم لہرا دیا تھا

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

بھارت کی جانب سے بھی پاکستانی ٹی وی کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی تا ہم اب پاکستان کے یوم آزادی پر دوسری بار بھارتی جنتا ٹی وی کو ہیک کیا گیا ہے

گزشتہ دنوں آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیز نے بھارتی انٹلیجنس ایجنسیوں کے ایک بڑے سائبر حملے کی نشاندہی کی ہے جس میں سائبر جرائم شامل ہیں جس میں سرکاری موبائل فونز سرکاری عہدیداروں اور فوجی اہلکاروں کے تکنیکی آلات کو ہیک کرکے اہم معلومات اور راز حاصل کرنا مقصود تھا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پاک فوج نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ایسی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔تمام سرکاری محکموں / اداروں کو غلطیوں کی نشاندہی کرنے اور سائبر سیکیورٹی کے متعلقہ اقدامات کو بڑھانے کے لئے بھی ہدایات بھیجی جارہی ہیں.

Leave a reply