یومِ دفاع تحریر : خالد اقبال عطاری

0
58

 

 ہر سال پاکستان میں اور بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانی 6 ستمبر کو یوم دفاع کے طور پر مناتے ہیں. یہ دن پاکستان اور بھارت کی 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان کی ناقابلِ تسخیر دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے.

یوم دفاع کا مقصد پاکستان کے دفاع اور عسکری طاقت کو مضبوط کرنے کی یاد دہانی ہے تاکہ ہر آنے والے دن میں کسی بھی حملے میں بطریق احسن نمٹا جا سکے. یوم دفاع کی یاد ہمارے اسکولوں، کالجوں کے علاوہ سرکاری دفاتر میں اس جنگ کے شہدا کو اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور بھارتی فوج جو بڑے غرور و تکبر کے ساتھ لاہور میں ناشتہ کرنے کا دعوہ کرتے پاکستان پر حملہ آور ہوئی تھی، کی پسپائی اور شکست کا تزکرہ کیا جاتا ہے. جس میں اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.ہر پاکستانی اپنی افواج کے دفاع پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاکستانی فوج ہر محاذ پر سرخرو ہے.

6 ستمبر 1965 کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والے والا قابل فخر دن ہے. جب کئی گنا بڑے ملک بھارت، افرادی تعداد میں کئی گنا بڑا،

لشکر اور دفاعی سازو سامان کے ساتھ اپنے پڑوسی اور اپنے سے چھوٹے ملک پاکستان پر بغیر کسی اعلان کے رات کے اندھیرے میں حملہ کردیا. اس چھوٹے اور غیور وطن کے سپاہیوں نے  اپنے دشمن کے جنگی حملے کا  اس جوانمردی و ہمت سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے. عالمی سطح پر بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا.

1965 کی جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر لڑی اور جیتی جا سکتی ہے. پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جانثاری کے جرات مندانہ جزبے نے ملکر ناممکن کو ممکن بنایا.

جب 6 ستمبر کی صبح بھارتی فوج نے حملہ کیا تو فوراً ہی پاکستانی قوم،  فوجی جوان اور افسران، سارے سرکاری ملازمین جاگ کر اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہوگئے. پاکستانی افواج نے ہر جارجیت اور پیش قدمی کو حب الوطنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے روکا ہی نہیں بلکہ ان پسپا ہونے پر مجبور کردیا تھا ہندوستانی فوج کے افسر کے جو دعوے تھے ہماری مسلح افواج نے اسکے  منہ پر وہ طمانچے مارے کے ساری زندگی وہ اپنا منہ ہی چھپاتا پھرا. لاہور کے سیکٹر کو میجر عزیز بھٹی شہید نے سنبھالا جان دے دی مگر وطن کی مٹی پر آنچ نہیں آنے دی. 

پاکستانی فوج 

چونڈہ کے مقام پر(ہندوستان کا اہم اور پسندیدہ محاذ تھا) جنگ میں پاکستانی فوج کے جوانوں نے اسلحہ و بارود سے نہیں اپنے جسموں سے بم باندھ کر ہندوستانی فوج اور ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا. ہندوستان کے اس نقصان اور تباہی کو دیکھ کر باہر سے آئے ہوئے انٹرنیشنل صحافی بھی پاکستانی افواج کی دلیری اور بہادری دیکھ کر حیران رہ گئے.

اللہ تعالیٰ افواج پاکستان اور ہمارے ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور عوام پاکستان کی حفاظت فرمائے اور انہیں مزید ترقیاں اور عروج عطا فرمائے.

‎@AttariKhalid1

Leave a reply