پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا کہ 21 لاکھ کا ہدف 14 اگست تک بہرصورت حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنانا ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان نے سیکرٹری جنگلات شاہد زمان سے ملاقات کی جس میں پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اس ملاقات میں 14 اگست تک 21 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔
وزیر جنگلات سبطین خان نے اب تک ہونے والی شجرکاری اور اس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے شجرکاری اہداف کا روزمرہ بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کراچی میں شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا عمران خان
سبطین خان نے کہا کہ مہم کے تحت 21 لاکھ پودوں کی شجرکاری کیلئے ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا ہےیوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر سرپرائز دیں گے۔
سبطین خان نے مزید کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز اور مقامی حکومتیں پلانٹ فار پاکستان کیلئے کردار ادا کریں، 14 اگست تک 21 لاکھ اور دسمبر تک 60 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا ہدف مکمل کریں گے۔