وانا :ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی پاکستانی یوم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں. اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان میں یوم آزدی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وادی شکئی کے اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے افسران ، قبائلی مشران، علماء ، طلباء اور قبائلی عوام نے شرکت کی۔تقریب میں مقامی فنکاروں اور طلباء نے ملی نغمے پیش کئے ۔ تقریب میں روایتی رقص سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے ۔ اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔
جنوبی وزیرستان میں یوم پاکستان کی پروقارتقریب میں قبائلی مشران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے، اور پاک فوج کا ساتھ دیتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔