یونس خان کی کرکٹ بورڈ کو چھوڑنے کی وجوہات سامنے آگئیں

یونس خان کی کرکٹ بورڈ کو چھوڑنے کی وجوہات سامنے آگئیں #baaghi

یونس خان کی کرکٹ بورڈ کو چھوڑنے کی وجوہات سامنے آگئیں

باغی ٹی وی ‌: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ یونس خان کی پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے ساتھ راہیں جدا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے .اختلافات کی وجوہات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں‌. ان ختلافات میں جب شدت آئی اسی لیے یونس خان نے انگلینڈ روانگی سے قبل 5 روزہ ہوٹل آئسولیشن میں بھی شرکت نہیں کی تھی،

اس طرح‌ذرائع نے واضح‌کیا کہ یونس خان اور پی سی بی مینجمنٹ کے درمیان اختلافات تھے . .مختلف اختلافات کی وجہ سے یونس خان نے لاہور کے بائیو سیکیور ببل میں بھی رپورٹ نہیں کیا ۔

یونس خان نے ببل میں تاخیر سے رپورٹ کرنا تھی اس دوران بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار اختلافات ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن تاہم فریقین میں اختلافات کم نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اورقومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناہے کہ یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Comments are closed.