یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ بتادی

0
31

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی آج سینیٹ کے اہم اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ سامنے آگئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری اور فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نور ربانی کھر کی قل خوانی آج ہے کہ باوجود آدھی رات کو اجلاس طلب کیا –

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں ملتان میں اپنے دیرینہ ساتھی اور پیپلزپارٹی کے دو ایم این ایز کے والد کی قل خوانی میں شرکت کرنی تھی، اس لیے صبح 10 کسی بھی طرح بجے تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا تھا۔

سینیٹ کا اجلاس جاری : 8 نکاتی ایجنڈے میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی شامل:منظورہوجانے…

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے سوگواروں کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھا کر آدھی رات کو جان بوجھ کر خفیہ اجلاسوں کا شیڈول بنایا جو بہت چھوٹی حرکت ہے، یہ ہماری ثقافت، سیاست اور شائستگی کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے پیپلزپارٹی اور جمہوری سیاست کے ساتھ کی وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہے، جو حکومت کی مذموم اور گھٹیا کوششوں کے باوجود اٹل رہے گی فواد چوہدری جو کہتے ہیں انہیں کہنے دیں کیونکہ میرے علاوہ اور بھی سنیٹر غائب تھے مگر انہوں نے جان بوجھ کر صرف میرا ذکر کیا۔

کرپشن کیس: سابق صدر نیشنل بینک عثمان سعید کو سزا سنا دی گئی

واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں ایک ووٹ سے حکومت اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروانے میں کامیاب ہوئی، جس پر فواد چوہدری نے یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا تھا وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری میں ساتھ دینے پر یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، امید ہے اس بڑی شکست کے بعد اپوزیشن کے کچھ دن آرام سے گزریں گے۔

ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے،بلاول بھٹو

سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوئے جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے، الحمدللّٰہ ایک اور دن میں ایک اور کامیابی ملی۔

پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ریلیز

دریں اثنا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سیاسی طور پر آج اپوزیشن کو شکست ہوئی جس میں ہماری بہتری ہے، آج اپوزیشن کی شکستوں میں مزید اضافہ ہوگیا، وہ جو خواب دیکھ رہے تھے کہ ہم قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے وہ خواب ان کا اس ایوان میں بھی پورا نہیں ہوا جہاں ان کی نام نہاد اکثریت تھی، سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کے باوجود وہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل نہیں روک سکے تو قومی اسمبلی میں کیا کریں گے-

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،سونے کے نرخ بھی کم

انہوں نے کہا تھا کہ اس بری شکست کے بعد امید ہے کہ اپوزیشن سکون سے ہوگی، ان کے کچھ دن آرام سے گزریں گے، آج کی شکست نے اپوزیشن کے سیاسی طور پر ناکارہ ہونے پر ایک اور مہر لگادی، یہ چوں چوں کا مربہ ہے، کہاں کی اینٹ کہاں کا روڑہ، بھان متی نے کنبہ جوڑا، کیوں کہ ن لیگ میں جو لڑائی ہے وہ سب کے سامنے ہے، پیپلز پارٹی میں کسی کو پتا ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے، یہ ناکارہ اپوزیشن ہے جو کچھ نہیں کرسکتی۔

آرمی چیف کا ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

Leave a reply