بیجنگ:پہلے برما سے ہلاکتوں کی خبر اب چین میں چاقو بردار نوجوان کا راہگیروں پر حملہ، 6 ہلاک اور 14 زخمی ،اطلاعات کے مطابق چین کے ایک بازار میں چاقو بردار نوجوان نے راہگیروں پر پہ در پہ وار کرکے 6 کو ہلاک اور 14 زخمی کو کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے
پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کیئے۔
چین میں عمومی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں اس لیے عام شہریوں کی اسلحے کی خریداری ممکن نہیں۔ اسلحہ نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد چاقو یا چھری کا استعمال کرتے ہیں۔