فئیر اینڈ لولی کاسمیٹک برانڈ کی مشہور ماڈل اور اداکارہ یمی گوتم نے خاموشی سے اپنے دوست اور فلم ساز ادیتیا دھارسے شادی کرلی۔
باغی ٹی وی : یمی گوتم اگرچہ چند با لی وڈ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پنجابی، تامل، کنڈا اور تیلگو سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائےتاہم یمی گوتم کو زیادہ شہرت ان کے گوری رنگت کے اشتہاروں کی وجہ سے ملی-
بھارتی میڈیا کے مطابق یمی گوتم کی شادی کی خبریں گزشتہ تین سال سے جاری تھیں کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، تاہم اب انہوں نے کورونا کی وبا کے باعث سادگی سے دیرینہ ساتھی فلم ساز ادیتیا دھار سے شادی کرلی۔
یمی گوتم اور ادیتیا دھار نےگزشتہ رات انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ دونوں نے خاندان کی رضامندی اور موجودگی میں سا دگی سے شادی کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ 4 جون کو ہی شادی کی اور تقریب کو انتہائی ذاتی اور مختصر رکھا گیا تھا۔
جوڑی کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-
واضح رہے کہ جوڑی کے درمیان 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم اڑی کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے تھے، مذکورہ فلم میں یمی گوتم نے بھی اداکاری کی تھی۔