یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا . یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی . الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اس پر کل سماعت ہو گی .

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقدی کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی تھی جس کی سماعت کے لے کل کا دن دیا گیا ہے .

Shares: