یوویکا چوہدری کا بگ باس کی انتظامیہ پر بڑا الزام

جیسا کہ 12 فروری یعنی اتوار کے دن بگ باس 16 کا فائنل ہونے جا رہا ہے ، گھر میں 5 ممبرز ہیں جن میں شیو ٹھاکرے ، ایم سی سٹین ، پریانکا چوہدری ، شالین اور ارچنا گوتھم ، ان سب کو پسند کرنے والوں کی گھر سے باہر ایک بڑی تعداد ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ جنتا کس کو سب سے زیادہ ووٹ دیتی ہے. تاہم یوویکا چوہدری نے بگ باس کی انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی اور لکھا کہ شیو اور سٹین جنتا کی چوائس ہیں اور پریانکا چوہدری چینل کی چوائس ہے. لیکن مجھے امید ہے کہ بگ باس کا ونر سٹین اور شیو میں سے کوئی ایک ہو گا . پریانکا بگ باس 16 کی ونر بنیں یہ مناسب نہ ہوگا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنتا زیادہ ہو سکے سٹین اور شیو کو ووٹ کریں .

یاد رہے کہ شیو ٹھاکرے جو کہ جیت کے لئے مضبوط امیداور ہیں وہ پہلے بگ باس مراٹھی کر چکے ہیں اور پریانکا ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں اور ان کی دیوانی تو بالی وڈ کی سلیبرٹیز بھی بن چکی ہیں. 12 فروری کا فائنل جو کہ سلمان خان ہوسٹ کریں گے دیکھنا ہے کہ وہ کس کی جیت کا اس روز اعلان کریں . بگ باس کا اس سیزن میں‌ 4 ہفتے کا اضافہ کیا گیا.

Comments are closed.