زرداری عمران خان کے لیے لکی آگے کیا ہوگا؟ سنئے مبشر لقمان کا تجزیہ

0
41

زرداری عمران خان کے لیے لکی آگے کیا ہوگا؟

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں کہا کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ اجلاس کے بعد سابق آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم سب ستعفے دینا چاہتے ہیں اور جیل بھی جانا چاہتے ہیں ، میاں صاحب آپ پاکستان تشریف لائیں اور سب مل کر استعفے دیتے ہیں اور جیل جاتے ہیں ،

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان سب جگہ ہیڈ لائن بنی ہوئی ہے . ان کا کہنا تھا کہ اب نہ نو من تیل ہوگا اور نہ رادھا ناچے گی . مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں بڑی دیر سے یہ پیش گوئی کرتا آیا ہوں کہ پیپلز پارٹی اپنے لیے رستے ہموار رکر رہی ہے . اور وہ اپنے لیے آسانیاں‌ پیدا کر رہی ہے . جیسے کے ان کے کیس اسلام آباد میں شفٹنگ ، نیب کی ان کے لیے آسانیاں . اسی طرح دیگر کیسز میں ان کو ریلیف مل رہا ہے .

صرف خورشید شاہ جیل میں ہیں ، لگتا ہے ان کو بھی ریلیف مل جائے گا. اسی طرح بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس کی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں‌کہ پی پی پی نے ان حالات میں فائدہ اٹھایا ہے . ان کے حکومت اور حکومتی اداروں سے رابطے ہیں.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بہت ڈس اڈوانٹج ہے وہ یہ کہ ایک تو ان کے گورننس بہت خراب ہے ، عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں ملا ، قیمتیں بہت بلند ہیں ، دوسرا جو بھی کرپٹ تھا اس میں سے کسی کو سزا نہیں ملی ، ان کا یہی بنیادی منشور تھا جو انہوں نے انتخابات میں عوام سے کیے تھے.
عمران خان سے متنفر ہونا شروع ہوگئے ہیں. لوگ ان سے دور ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں. لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ لوگ ن لیگ یا پی پی میں شامل ہونا شروع ہوگئے ہیں.
اس ویکیوم کو پی ڈی ایم فل کر رہی ہے .

Leave a reply