پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی اور اُن کی اہلیہ یمنیٰ کا نیا گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی : گلوکار بلال خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر زید علی اور یمنیٰ کے ہمراہ گانے کے دوران لی گئی ایک تصویر شئیر کی اور گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا-
انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بلال خان نے بتایا کہ گانا ’گلاں تیریاں میٹھیاں‘ریلیز ہوگیا ہے یوٹیوب لنک پر کلک کرکے گانا سُنیں اور لطف اندوز ہوں۔
گلوکار بلال خان کے اس نئے گانے کی کہانی زید علی اور یمنیٰ کی محبت کے گَرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ گلوکار نے گانے میں زید علی کے دوست کا کردار نبھایا ہے۔
زید علی اور یمنیٰ کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا تو زید اور یمنیٰ کا یہ گانا گزشتہ روز ہی جاری کیا گیا ہے جسے اب تک 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد لوگ اب تک دیکھ چُکے ہیں-
زید علی کا کہنا ہے کہ وہ بلال خان کے اس گانے میں کام کرکے بہت خوش ہیں۔
بلال خان کے گانے پر اداکارہ مایا علی اور زارا نور عباس نے نیک خواہشات کا اظہار کیا-
واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی-