مزید دیکھیں

مقبول

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف...

پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،روزے دار پریشان،نوٹس کی اپیل

قصور آمد رمضان کیساتھ ہی پھلوں کی قیمتوں میں زبردست...

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی...

زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع

زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع

لاہور ۔ 24 جولائی(اے پی پی ) لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع کر دی ۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے رو برو پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے حمزہ شہباز کی فنانشل اسٹیٹمنٹس پیش کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ2005 کے دوران اثاثوں میں 20 ملین سے 45 ملین تک اضافہ ہوا، ملزم کے اکاءونٹس اور آمدن کا تیس جون 2006سے 2007ء تک کا موازنہ کیا ہے، ملزم نے 16ملین کی رقم اپنی والدہ کے اکاءونٹس میں منتقل کی،16 ملین کی ماڈل ٹاءون کی جائیداد بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم سے خریدی گئی ۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش حمزہ شہباز کی یونیڈاس اسپیڈ پرائیوٹ لمیٹڈ اور ووڈ نیچر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کا انکشاف ہواجو ان کے ملازم نثار احمد، علی احمد خان، ندیم سعید اور محمد طاہر حمزہ کے نام پر ہیں ، نثار احمد وزیر اعلی ہاءوس میں کنٹریکٹ پر ملازم بھی رہا ہے، بے نامی کمپنیوں سے 5 ارب روپے منتقل کئے گئے ۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے بے نامی کمپنیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے حمزہ شہباز کے مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک ترسیلات کو اکنامک ریفارمز اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت تحفظ حاصل ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو 3اگست دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنماءوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے موجود تھی ۔