زینب قتل کیس کے وقت قصور کے ڈی پی او سات سالہ بیٹی، بیٹے،بیوی سمیت کرونا کا شکار

0
144

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، پنجاب پولیس میں بھی کرونا پھیل رہا ہے

ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کرونا کا شکار ہوگئے انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کے اہلخانہ کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے

ڈی پی او ذوالفقار احمد کی بیوی، 7 سالہ بیٹی حاجرہ، 13 سالہ بیٹے حمزہ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ڈی پی او کی گھریلو ملازمہ سمیہ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد نے خود اور اہلخانہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد پوری فیملی اورملازمہ سمیت خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے

واضح رہے کہ قصور میں جب زینب قتل کیس کا واقعہ ہوا تھا تو ذوالفقار احمد ڈی پی او قصور تھے اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے لواحقین سے ایف آئی آر درج کرنے کے پیسے مانگے تھے، واقعہ پر جب عوامی احتجاج ہوا تھا تو انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا بعد ازاں انہیں مختلف اضلاع میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا، فی الوقت وہ نارووال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

واضح رہے کہ پنجاب پولیس میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے صوبہ بھرمیں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔اب تک کروائے گئےٹیسٹوں میں موصول ہونے والے نتائج میں مریضوں کی تعداد557ہوگئی ہے۔

پنجاب پولیس میں کرونا کے اب تک 146پولیس افسران اوراہلکارصحت یاب ہوچکےجبکہ 390مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ پنجاب پولیس کے 3 اہلکار کرونا سے شہید ہو چکے ہیں.

پنجاب میں 15ہزار870ہزارسے زائدپولیس ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازمین کابہترین علاج معالجہ کرایاجارہا ہے، کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ملازمین کو فی کس25ہزارامداد دے رہےہیں۔

Leave a reply