حالیہ الیکشن میں شکست کے بعد اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کی ذہنی حالت کافی پریشان نظر آر ہی ہے ، اس رویے پر برطانوی جریدے "دی گارڈین” نے سرخی باندھی ہے، "انتخابات سے شکست کے بعد زخمی نیتن یاہو سیاست بچانے میں کوشاں "، اس سے پہلے وہ کوشش کرچکے ہیں کہ جیتنے والے مخالف حریف سے مل کر ایک قومی حکومت بنا لیں ، لین بینی گانٹر نے اس کو لفٹ دینے سے انکار کر دیا اور نیتن یاہو کے بھیجےگئے دعوت نامے کو بھی قبول نہیں کیا.

منگل کو ہونے والے سروے کے حتمی نتائج میں حزب اختلاف کے سربراہ ، بینی گانٹز ، وزیر اعظم ، بینجمن نیتن یاہو سے معمولی طور پر آگے دکھائے گئے ، جبکہ ان کی نیلی اور وائٹ پارٹی نے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 33 نشستیں حاصل کیں۔ حکمران لیکوص پارٹی کی 31 ہے۔

تنقیدی طور پر ، کوئی بھی فریق اکثریتی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہوا ، یہاں تک کہ چھوٹی جماعتوں کے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

نیتن یاہو قومی حکومت کے لیے حریف کی منتیں کرنے لگا


واضح رہے کہ نیتن یاہو نے یہ پیشکش کی تھی کہ وزارت عظمی کے 4 برسوں میں وہ 2 برس وزیراعظم رہیں اور 2 برس ان کے مخالف وزیر اعظم رہیں.
واضح رہے کہ اسرائیل کے حالیہ انتخابات میں اسرائیلی وزیر اعظم کو شکست ہوئی ہے، ووٹوں کی گنتی 97 فیصد ہو چکی ہے اور اس میں یاہو کے حریف بینی گینڑ کو دو سیٹوں سے برتری حاصل ہے.

Shares: