زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو وزیر اعظم نے اعزاز سے نواز دیا
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو خاص اعزاز سے نوازا.
ہیڈ کانسٹیبل قیصرشکیل کی دوران ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود ذمہ داریاں اداکرنے پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کو اعزاز بخش دیا ،وزیراعظم نےپولیس اہلکارقیصرشکیل کووزیراعظم ہاوَس بلاکرشاباش دی،قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور 2 دن آرام کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے.
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو خراج تحسین۔۔
"ایک آدمی جب عوام کی خدمت کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے تو پورے ادارے کی امیج بدل دیتا ہے۔۔"
وزیرِ اعظم عمران خان@ICT_Police pic.twitter.com/8sNyl9MHMD— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 14, 2021
فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر وزیراعظم کاپولیس اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے ، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کیلئے بھی قابل تقلید مثال ہے ،








