زلمی کے جواب میں کراچی کنگز کا لڑکھڑاتا آغاز

0
37

زلمی کے جواب میں کراچی کنگز کا لڑکھڑاتا آغاز

باغی ٹی وی : پی ایس ایل کے آج کے میچ میں کراچی کنگز کی پشاور زلمی کیخلاف بلے بازی جاری ہے . 189 رنز کےجواب میں میں کراچی کنگز اچھا آغاز نہ کر سکی ، پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر حریف ٹیم کے اوپنر شرجیل خان نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عمران کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔دو وکٹ کے نقصان پر کرچی کنگز نے 25 رنز بنا لیے ہیں اور چھ اوورز کا کھیل ہو چکا ہے.

میچ کے آغاز پر زلمی اوپنرز کامران اکمل اور ٹام کوہلر کریز پر آئے تو جارحانہ شاٹس کھیل کر مخالف باولرز کو پریشر میں لانے کی کوشش کی، کامران اکمل نے 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے تھے کہ عباس آفریدی کی بال پر کیچ آوٹ ہو گئے، ٹام کوہلر بھی ان کی پیروی میں پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شعیب ملک میدان میں اترے تو صرف 1 رن بنا سکے، انہیں محمد الیاس نے آوٹ کیا۔ حیدر علی نے 9 رنز دیئے۔ یوں 69 سکور پر پشاور زلمی کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں۔

کراچی کنگز نے زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری کہ جب کامران اکمل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے ٹام کوہلر کیڈمور کی لی۔ زلمی کو 34 رنز پر تیسری وکٹ کا نقصان شعیب ملک کی صورت میں اُٹھانا پڑا، محمد الیاس نے شعیب ملک کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

Leave a reply