مزید دیکھیں

مقبول

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور...

پنڈی بھٹیاں: ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک وزیر احمد اعوان کی رہنماؤں سے ملاقات اور تعزیت

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پاکستان پیپلز پارٹی حافظ...

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

ترکیہ:زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار

انتاکیہ: ترکیہ میں زلزلے کے بعد لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی:ترکیہ کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ ہے کہ ترکیہ میں خوفناک زلزلے کے بعد ترک حکام نے لوٹ مار کے الزام میں 48 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ترک وزارت انصاف کے مطابق گرفتار افراد پر زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق مشتبہ افراد کو 8 مختلف صوبوں میں پیر کے روز 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد لوٹ مار کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

ترکیہ اور شام زلزلہ: اموات 25 ہزار 800 سے متجاوز

زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے شہر انتاکیہ میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے جدوجہد کرنے والے رضاکاروں نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور حفظان صحت کے مسائل ان کے مشکل کام میں اضافہ کر رہے ہیں ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے پیر کے روز زلزلے کے بعد شہر سے گاؤں کے لیے نکلنے سے پہلے لوٹ مار ہوتی دیکھی۔

مہمت بوک نے بتایا کہ وہ زلزلے کے بعد انتاکیہ واپس آیا ہے اور ایک منہدم عمارت میں کام کرنے والے ساتھی کی تلاش کے دوران دیکھا کہ لوگ دکانوں اور کاروں کی کھڑکیوں اور باڑوں کو توڑ رہے تھے۔

جنوب مشرقی صوبے سنلی عرفا سے تعلق رکھنے والی ایک اور ریسکیو اہلکار گیزم نے کہا کہ اس نے انتاکیہ میں چار دنوں میں لٹیروں کو دیکھا ہے اس نے کہا ہم زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے کیونکہ زیادہ تر لٹیروں کے پاس چاقو ہوتے ہیں، لوگوں نے ایک لٹیرے کا پیچھا کیا جو کہ پکڑا گیا-

دوسری جانب ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،زلزلے سے ترکیہ میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، جس کے بعد عمارتوں کی ناقص تعمیرات پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے-

پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10رکنی ٹیم ادویات کیساتھ ترکیہ روانہ

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد29ہزارسے تجاوزکرگئی ہے شام میں زلزلے سے 4 ہزار500سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ساڑھے24 ہزارسے زائد ہوگئی ہے-

عالمی ادراہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ انہوں نے متاثرین کےلیے 4 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی فوری امدادکی اپیل بھی کی ہے۔

زلزلہ متاثرین کیلئے عالمی برادری کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان سے بھی آج ترکیہ کیلئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کر دی گئی ہے این ڈی ایم اے کے مطابق 4.7 ٹن امدادی کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے ،سامان میں 1420 کمبل،26موسم سرما کے خیمے شامل ہیں،امدادی سامان پی آئی اے کی پروازپر ترکیہ روانہ کیا گیا-

خواتین کے قومی دن پر وفاقی وزیرشیری رحمان کا پیغام