زلزلے سے 450 گھرتباہ،125بری طرح متاثر،متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،پاکستان

0
51

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ میرپور میں زلزلے سے 24 افراد جاں بحق ہوئے،زلزلے سے 450 گھرتباہ اور125بری طرح متاثر ہوئے،زلزلے سےچیچیاں سے جاتلاں تک سڑک تباہ ہوچکی ہے ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے میر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے جاتلاں زیادہ متاثر ہوا، متاثرین کو ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کررہے ہیں،ضروریات زندگی کی اشیافراہم کررہے ہیں،صاف پانی، کھانے پینے کی اشیا شام تک پہنچ جائیں گی،سی این ڈبلیو کی 16مشینیں کام کررہی ہیں،جاتلاں روڈ کو کل شام تک ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا.

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جاتلاں میں جانی اور مالی نقصان پر رپورٹ بن رہی ہے ،کشمیریوں کو کہیں بھی مشکل کا سامنا ہوگا حکومت ساتھ دے گی ،وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کیا ہے ،حکومت آزادکشمیرمیں ضرورتوں کو پورا کرے گی،آفت کا مقابلہ کرنے کےلیے سب کا تعاون درکار ہے،انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی،شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کررہےہیں،زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے .

فردوس عاشق اعوان کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، کہا کشمیریوں کے ساتھ ہیں

Leave a reply