زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

آزاد کشمیر میں زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، پاک فوج کے ترجمان نے تفصیلات جاری کر دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے،متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے اندازے کیلیے ابتدائی فضائی، فزیکل سروے مکمل کر لیا گیا ہے،سول انتظامیہ کے رکارڈ کےمطابق زلزلے سے 160افرادزخمی ہوئے ہیں،جاتلاں کے قریب تین رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا،جاتلاں اورجاری کس میں پرانی اورکمزورعمارتیں زلزلے سے متاثرہوئیں،منگلاڈیم میں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع نہیں ملی،

 

امدادی سرگرمیاں مکمل ہونےتک ریسکیوآپریشن رات بھرجاری رہےگا،سی ایم ایچ منگلااورجہلم میں زخمیوں کاعلاج معالجہ کیاجارہاہے,آرمی انجینئرزٹیم جاتلاں منگلاروڈکی فوری طورپر دوبارہ بحالی کاکام کررہی ہےجاتلاں میں تباہ ہونےوالی پلوں کی بحالی کےلیےبھی کام کیاجارہاہے،آ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آنے والے شدید زلزلے سے آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں 23 افراد جاں‌ بحق ہو چکے ہیں، 3 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں بھی ایک شخص جاں‌بحق ہو گیا ،

پنجاب کے شہر جہلم میں بھی زلزلے سے7خواتین سمیت18افرادزخمی ہو گئے جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوئی، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

صوبائی دارالحکومت لاہور میں نشتر کالونی میں زلزلے کے باعث ایک لڑکی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئیں ، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے. 19 سالہ معراج اور سات سالہ حسیب ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

 

میرپورکےعلاقےجاتلہ میں زلزلےکی شدت سےسڑکوں پردراڑیں پڑگئیں، میرپور میں زلزلہ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آزادکشمیر کے شہرمیرپورمیں زلزلے سے 300 افراد زخمی ہوئے،برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اور‌خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.

میرپور زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس محفوظ رہے

زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں‌ پر کھڑی گاڑیوں‌ کو بھی نقصان پہنچا، زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرمین تھی،زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال تھا،بھارت میں زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی ،

پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ

زلزلے نے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر تباہی مچا دی، زلزلے سے میر پور میں 300 افراد زخمی ہو گئے، مکانوں کی چھتیں گر گئیں،
برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اور‌خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں‌ پر کھڑی گاڑیوں‌ کو بھی نقصان پہنچا

راولپنڈی گردونواح سےکسی قسم کی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق کسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں،

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ چار بجکر 2 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے تیس سیکنڈ تک محسوس کرتے رہے، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں لرزنے لگ گئیں، لاہور کے کئی مقامات سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا.

باغی ٹی وی کے نمائندگان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، جہلم، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،.پشاور،ہری پور اورسوات،چنیوٹ ،حافظ آباداورفیصل آباد ،پشاور،نوشہرہ،مردان،ہری پور اورسوات ،مری ،اوکاڑہ ،ڈسکہ نارووال اور شاہ کوٹ ،جھنگ،ظفروال،شکرگڑھ،سیالکوٹ،صفدرآباد،راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

Comments are closed.